لیویز فورس کو دوسرے فورسز کی طرز پر رِسک اور سپیشل الاؤنس دینے کا حکم

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ۔13جولائی 2017ء )پشاور ہائی کورٹ منگورہ بنچ (دارالقضاء) میں چترال لیویز، دیر لیویز اور مالاکنڈ لیویز کی جانب سے دائر، رِٹ درخواستوں کی سماعت جسٹس مسرّت ہلالی اور جسٹس محمد ناصر محفوظ پر مشتمل ڈویژن بنچ نے کی۔لیویز کی جانب سے دلائل دیتے ہوئے محمد یار ملیزی ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ دہشت گردی سے متاثرہ علاقوں میں لیویز کی کارکردگی انتہائی قابلِ تحسین رہی ہے اور انہوں نے اپنی جانوں کی پرواہ کئے بغیر علاقے میں امن قائم کرنے میں قابلِ قدر کرادار ادا کیا۔ مدعیان کے وکیل نے اس تناظر میں لیویز اور دوسری فورسز کی تنخواہوں کاذکر کرتے ہوئے عدالت سے استدعا کی کہ لیویز کو علاقے کی دیگر فورسز کی طرز پر رِسک اور سپیشل الاؤنس دینے کا حکم صادر فرمایا جائے جسے عدالت نے منظورکرتے ہوئے لیویز فورس کے حق میں فیصلہ سُنادیا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More