سوات میں بجلی کا طویل بریک ڈاؤن،گرمی کے مارے لوگوں کا برا حال

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ۔23جولائی 2017ء )سوات میں بجلی کی طویل ترین بریک ڈاؤن ، صبح 7 بجے غائب ہونے والی بجلی رات 9 بجے تک بحال نہ ہوسکی، واپڈا ذمہ دار عوام کو صحیح صورت حال بتانے سے گریزاں ، گرمی کے مارے لوگوں کو برا حال ، بجلی کی طویل بندش سے ہر قسم کے کاروبار کا پہیہ جام رہا، اتوار کے روز سوات بھر میں نامعلوم وجوہات کی بناء پر صبح سے بجلی غائب رہی ، اس دوران واپڈا کے معلومات فراہم کرنے والے تمام نمبرز مصروف رہے اور کوئی بھی ذمہ دار عوام یا میڈیا کا اصل صورت حال بتانے سے گریزاں رہے ، دن بھر بجلی کی بندش سے لوگوں کو امور کی انجام دہی میں شدید مشکلات کاسامنا رہا، عوامی حلقوں نے اس امر پر افسوس کااظہار کیا کہ ایک تو سوات میں بدترین لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جبکہ دوسری جانب ہر دوسرے تیسرے دن طویل دورانیے کے لئے بھی بجلی غائب کی جاتی ہے جس سے مشکلات میں مزید اضافہ ہوتا ہے ، عوامی حلقوں نے حکومت سے اس سلسلے میں فوری اقدامات اُٹھانے کا مطالبہ کیا ہے ۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More