امیرمقام نے سوات یونیورسٹی میں ویمن یونیورسٹی کیمپس کا افتتاح کردیا

سوات(زما سوات ڈاٹ کام۔25جولائی2017ء)وزیراعظم کے مشیروپاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخواکے صوبائی صدرانجینئرامیرمقام نے سوات یونیورسٹی میں ویمن یونیورسٹی کیمپس کا افتتاح کردیا، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاہے کہ ایک طرف پہلے سے قائم تعلیمی ادارے اورسکولوں کوبندکیاجارہاہے جبکہ دوسری جانب وفاقی حکومت یونیورسٹیوں کاقیام عمل میں لارہاہے، سوات وویمن یونیورسٹی کیمپس کے قیام سے سوات کی طالبات زیورتعلیم سے آراستہ ہوں گی،آج عملی طورپرسوات کی عوام کاایک اور دیرینہ مطالبہ پوراہوگیاہے جس پرانہیں مبارکباددیتاہوں۔انہوں نے کہاکہ محمدنوازشریف کے وژن اورپاکستان مسلم لیگ(ن)کے منشور پر عملدرآمدکرتے ہوئے ملک کے بچے بچے کوزیورتعلیم سے آراستہ کریں گے،موجودہ وفاقی حکومت نے خواتین کوہرمقام پرنمائندگی دی ہے جبکہ دوسری جانب محض دعوے کئے جارہے ہیں نہ خواتین کونمائندگی دی جارہی ہے اورنہ خواتین کیلئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے سوات میں سوات وویمن یونیورسٹی کے کیمپس کاافتتاح کرنے کے بعدشرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ سوات وویمن یونیورسٹی کیلئے وزیراعظم محمدنوازشریف نے90کروڑ روپے کی منظوری دیدی ہے۔وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام نے یونین کونسل جامبل کوکارئی اوردنگرام رشہ گٹہ کے سوئی گیس کے باقاعدہ منصوبے کے افتتاح کے بعدکوکارئی اوردنگرام میں بڑے اجتماعات سے بھی خطاب کیا۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم کی قیادت میں تعمیروترقی جارہی رہے گی اورانشاء اللہ اپنے تمام انتخابی وعدوں کوعملی جامہ پہنائیں گے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More