مینگورہ کے نشاط چوک میں پیپلز پارٹی کی جانب سے لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

سوات (زما سوات ڈاٹ کام۔18جولائی2017ء)مینگورہ میں بجلی لوڈشیڈنگ کے خلاف پیپلزپارٹی کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ ، مظاہرین کا واپڈا اور حکمرانوں کے خلاف شدید نعرہ بازی ، لوڈشیڈنگ ختم کرنے اور عوام پر مزید ظلم بند کرنے کا مطالبہ ، پاکستان پیپلزپارٹی کے زیر اہتمام نشاط چوک مینگورہ میں احتجاجی مظاہرہ کیاگیا ، جس میں پی پی پی کے جیالوں اور عوام نے شرکت کی ، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلزپارٹی سوات کے صدر عرفان چٹان ،پی پی کے ضلعی انفارمیشن سکیرٹری مختار رضا خان، امیر زیب شہریار ، اقبال حسین بالے ، اورنگزیب جانباز ،شمشیر علی ایڈوکیٹ ، سجا د باغی، علی محمد علیزئی اور دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سوات میں بجلی لوڈشیڈنگ کے حوالے سے علاقے کے ساتھ سراسر زیادتی اور نا انصافی کی جارہی ہے اس سلسلے میں مرکزی وصوبائی حکومت عوام کو ریلیف دینے میں مکمل طورپر ناکام ہوچکے ہیں انہوں نے کہاکہ ظالمانہ لوڈشیڈنگ سے علاقے کے عوام تنگ آچکے ہیں ، اور عوام کی پریشانیوں میں تسلسل کے ساتھ اضآفہ ہوتاجارہا ہے ، انہوں نے کہاکہ آج سوات کے ساتھ ظلم زیادتی کی جارہی ہے ، جبکہ سوات میں بجلی بلوں کی سو فیصد ادائیگی کے باوجود بجلی لوڈشیڈنگ سمجھ سے بالاتر ہے ، انہوں نے خبردار کیا کہ اگر یہ سلسلہ بندنہ کیاگیا تو ہم احتجاجی تحریک چلائیں گے ، مظاہرین نے واپڈا اور صوبائی حکومت کے خلاف شدید نعرہ بازی کی ۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More