مالم جبہ،بارات میں جانے والی گاڑی کو حادثہ،پانچ افراد جاں بحق ہوگئے

سوات(زما سوات ڈاٹ کام۔25جولائی2017ء)سوا ت کے علاقے مالم جبہ میں ٹریفک کا المناک حادثہ ، بارات میں جانے والی موٹر کار کھائی میں گرنے سے خواتین سمیت پانچ افراد جاں بحق ہوگئے ، پولیس ذرائع کے مطابق گزشتہ روز مالم جبہ روڈ کی خستہ حالی کے باعث سردارے کے مقام پر ایک موٹر کار نمبرAPL-2016 جسے بخت علی ولد تاج عمر ساکن شین کٹ نامی ڈرائیور چلارہا تھا موڑ کاٹتے ہوئے بے قابو ہوکر گہری کھائی میں جاگری ، حادثے کے نتیجے میں خواتین سمیت پانچ افرادانعام الحق ولد عبدالحق ،مسماۃ فرزانہ زوجہ جہانزیب ، نادرہ بی بی دُختر سجاد خان ، روبی دُختر بشیر احمد ساکنان بحرین اور ڈرائیور بخت علی جاں بحق ہوگئے ہیں، موٹر کار بارات میں مالم جبہ سے بحرین جارہی تھی کہ روڈ کی خستہ حالی کے باعث سردارے کے مقام پر حادثہ کی شکار ہوئی، حادثے کے بعد مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت کارروائی کرتے ہوئے تمام افراد کو کھائی سے نکال کر خوازہ خیلہ اور سیدوشریف اسپتال منتقل کیا ، ڈرائیور بخت علی کو زخمی ہونے پر سیدوشریف اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں پر طبی امداد فراہمی کے دوران وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا، تمام افراد کو پوسٹ مارٹم کے بعد اپنے اپنے علاقوں میں تدفین کے لئے روانہ کردیا گیا ہے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More