پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کا حکومت سے تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ۔27جولائی 2017ء )سوات کی تحصیل کبل میں پسند کی شادی کرنے والے جوڑے نے حکومت سے تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کردیا، والدین مرضی کے خلاف شادی نہ کرنے پر جان سے مارنے کے درپے ہیں ، چیف جسٹس آف پاکستان ، چیف جسٹس پشاورہائی کورٹ ، چیف آف آرمی اسٹاف ، آئی جی پی خیبر پختونخوا اور ڈی آئی جی ملاکنڈ واقعے کا نوٹس لے کر ہمیں تحفظ فراہم کرے ،ان خیالات کا اظہار پسند کی شادی کرنے والی مسماۃ صائمہ بی بی دُختر عالم خان ساکنہ پنوڑئی اور اس کے شوہر بخت علی ولد اسلام الدین ساکن چر قاضی آباد کبل نے گزشتہ روز میڈیا کے روبرو اپنا بیان دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے پسند کی شادی کی ہے جس پر والد ین ان کے دشمن بنے ہوئے ہیں ، لڑکی نے بتایا کہ والدین اس کی شادی چچا زاد بھائی سے کرنا چاہتے تھے جو مجھے پسند نہیں ، انہوں نے کہا کہ چچا اب اس اقدام پر ان کا دشمن بنا ہواہے اور مجھے میرے شوہر سمیت جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں،متاثرہ جوڑے نے مزید بتایا کہ انہوں نے کورٹ میرج کرلی ہے لہذا حکومت ہمیں تحفظ فراہم کرتے ہوئے مخالفین کی دھمکیوں کا نوٹس لے ۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More