معروف سماجی و سیاسی شخصیت حاجی محمد ابزیر انتقال کرگئے

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ۔27جولائی 2017ء )سوات کے معروف سماجی و سیاسی شخصیت حاجی محمد ابزیر انتقال کرگئے، مرحوم کو گزشتہ روز امانکوٹ کے قبرستان میں اشکبار انکھوں کے سامنے سپردخاک کردیا گیا،فاتحہ خوانی الجنت پلازہ امانکوٹ مینگورہ میں کی جارہی ہے، مرحوم حاجی محمد سیراج، بخت زادہ، پروفیسر فضل ربی، پروفیسر فضل مولا، فضل رحیم، رحمان علی اور محمد ابراہیم ایڈوکیٹ کے والد ، حاجی رشید احمد کے چچا جبکہ جیونیوز کے بیوروچیف محبوب علی کے نانا تھے۔ادھر سوا ت پریس کلب کے صحافیوں کا ایک تعزیتی اجلاس زیر صدارت چیئرمین شہزاد عالم ہوا جس میں مرحوم کی وفات پر دلی تعزیت کا اظہار کیا گیا اور مرحوم کی ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی ۔

( خبر جاری ہے )

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More