اسلام پور کے عمائدین کا ٹرانس فارمر کی خرابی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

سوات(زما سوات ڈاٹ کام۔28جولائی2017ء) اسلام پور کے دیہات برہ خیل، گلزار آباد،وزیر آباد کے مکینوں کا ٹرانسفارمر کی مسلسل خرابی کے خلاف واپڈآفس تک احتجاجی مارچ اورمظاہرہ، واپڈا حکام سے تحصیل ناظم اکرام خان، ضلع کونسلرشاہ ولی خان کی طویل مذاکرات، ہفتہ 2 بجے تک 200 کے وی ٹرانسفارمر کی فراہمی کی یقین دہانی پر مظاہر ین نے احتجاج ختم کر دیا ۔ تحصیل ناظم اکرام خان، ضلع کونسلر شاہ ولی خان نے بتا یا کہ علاقہ کے لوگ بلوں کی بروقت ادائیگی کے بعد ٹرانسفارمر کی بحالی کیلئے مسلسل چندوں پر مجبور ہیں اور بش تک کیلئے بھی پیسے خو دیتے ہیں انہوں نے کہا اگر فوری مسئلہ حل نہ گیا گیا تو ہم عوام کے ساتھ احتجاج سے دریغ نہیں کرینگے۔بجلی کی بندش سے علاقہ میں پانی کی قلت کا سامنا ہے انہوں نے کہا کہ واپڈا حکام فوری طور پر ٹرانسفارمر ز کے مسائل حل کرے اور شدید گرمی کے موسم میں عوام کے حال پر رحم کیا جائے علاقے کے لوگوں نے بتایا کہ نئے ٹرانسفارمرز کی فراہمی تک موجود ٹرانسفارمرز کو واپڈا کو نہیں دیں گے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More