بنڑ پولیس کی جانب سے ہمیں بے جا تنگ کیا جا رہا ہے،سیما/کائنات

سوات(زما سوات ڈاٹ کام۔30جولائی2017ء)مینگورہ سے تعلق رکھنے والی فنکاراؤں نے پولیس پر الزام عائد کیا ہے کہ بنڑ پولیس ان کو بے جا تنگ کر رہی ہے،اگرہمیں تحفظ اورانصاف نہ ملا تو نقل مکانی اوراجتماعی خودسوزی کریں گے ۔اس حوالے سے مینگورہ کے محلہ بنڑ سے تعلق رکھنے والی فنکاراؤں سیمااورکائنات نے اپنے بھائی آصف کے ہمراہ سوات پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ متعلقہ پولیس کے مظالم سے تنگ آکر اپنا گھر واقع بنڑ کو چھوڑا اور مرغزارٹاؤن منتقل ہوگئے مگر وہاں بھی پولیس نے پیچھا نہیں چھوڑا ،انہوں نے کہاکہ ہمارے گھر کے سامنے ہر وقت پولیس موجود رہتی ہے جن میں ایس ایچ او زاہدشاہ،نور ولی شاہ اورعمر رحیم شامل ہیں جو باربار ہمارے گھر میں گھس کر نہ صرف ہمیں مارتے پیٹتے ہیں بلکہ چاردراورچار دیواری کا تقدس بھی پامال کررہے ہیں جن کے مظالم سے ہم تنگ آگئے،انہوں نے کہاکہ پولیس نے ہمارے ایک پاگل بھائی پرمنشیات کے جھوٹے مقدمات درج کرکے اسے جیل بھیج دیا ہے اور والدہ کے خلاف بھی مقدمہ بنا یا تھا جس کے سبب والد ہ دل کی مریضہ بن گئی جو اس وقت ہسپتال میں پڑی ہے مگر پولیس والوں کو ہمارے حال پر ترس نہیں آتا بلکہ ان کے مظالم میں روزبروز اضافہ ہورہاہے اور ہمیں ڈرانے دھمکانے کا سلسلہ بھی جاری رکھے ہوئے ہیں جس کے سبب ہماری نیندیں حرام ہوگئیں،انہوں نے کہاکہ انصاف کے نام پر قائم حکومت میں ہمارے ساتھ ناانصافیاں ہورہی ہیں ،انہوں نے پولیس کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ ہمیں تحفظ اورانصاف فراہم کیا جائے بصورت دیگر اجتماعی خود سوزی کرنے پر مجبورہوجائیں گے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More