چترال میں تین روزہ شندور فیسٹول تمام تر رنگینیوں کے ساتھ اختتام پذیر

سوات (زماسوات ڈاٹ کام۔02اگست2017) ضلع چترال میں شندور کے مقام پر منعقدہ شندور پولو فیسٹیول کامیابی سے اختتام پذیر ہو گیا۔اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی کور کمانڈر 11کور لیفٹیینینٹ جنرل نذیر احمد بٹ تھے جبکہ ان کے ہمراہ وزیر اعلی خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے سیاحت عبدالمنعیم خان،چترال اور گلگت بلتستان کے عہدیداران سمیت دیگر اہم شخصیات بھی موجود تھیں۔سطح سمندر سے 12500فٹ بلندی پر شندور کے مقام پر منعقد ہونے والے تین روزہ شندور پولو فیسٹیول کا فائنل گلگت بلتستان اور شندور کی ٹیموں کے مابین کھیلا گیاجس میں دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے شاندار کھیل پیش کیااور سخت مقابلہ دیکھنے کو آیا۔ فائنل میچ میں چترال کی ٹیم نے جیت کی روایت برقرار رکھتے ہوئے گلگت بلتستان کو 13گول کے مقابلے میں 7گول سے شکست دی۔اس موقع پر چترال گلگت بلتستان سمیت ملکی و بین الاقوامی سیاحوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔پولو فیسٹیول کے پہلے دو روزہونے والے میچیز میں فاتح شندور ٹیموں کا سکور 8رہا ۔فیسٹیول میں سیاحوں کیلیئے ٹینٹ ویلیج کا قیام عمل میں لایا گیا جبکہ سیاحوں کی سہولت اور دیگر طبی امداد کیلیے میڈیکل کیمپ بھی موجود تھا ۔ اس موقع پر موسیقی نائٹ کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں دونوں صوبوں کے فنکاروں نے پرفارم کیا۔شندور فیسٹیول میں مستوج،چترال،گلگت ،لاسپور،غزر کی ٹیموں نے شرکت کی۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More