کرپشن کے بڑے مگرمچھوں پر ہاتھ ڈالنے کا وقت آگیا ہے،مشتاق احمد خان

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ۔06اگست 2017ء )امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا مشتاق احمد خان نے کہا ہے کہ کرپشن کے بڑے مگرمچھوں پر ہاتھ ڈالنے کا وقت آگیا ہے، نواز شریف کی نااہلی اختتام نہیں بلکہ آغاز ہے، جماعت اسلامی تمام کرپٹ افراد کو قانون کے کٹہرے میں لانے کے لئے تحریک چلائے گی، پانامہ لیکس میں آنے والے پانچ سو افراد اور بنکوں سے قرضے معاف کرانے والے کرپٹ ٹولے کے خلاف بھی جے آئی ٹی بنائی جائے۔ آئین کی دفعات 62,63کو آئین سے نکالنے کی بجائے کرپٹ لوگوں کا صفایا کیا جائے، جماعت اسلامی کی تحریک احتساب میں مزید تیزی لائی جائے گی اور کسی کرپٹ کو معاف نہیں کیا جائے گا،عدالت ، میڈیا اور عوام مل کر ’’احتساب سب کا‘‘ تحریک کو آگے بڑھائیں ، ان خیالات کا اظہارانہوں نے مرکز اسلامی سنگوٹہ سوات میں جماعت اسلامی ؂خیبرپختونخوا کے صوبائی مجلس شوری کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ صوبہ خیبر پختونخوا میں احتساب سب کا تحریک کے عنوان سے بیس بڑے جلسے منعقد کریں گے جس سے امیر جماعت اسلامی سراج الحق خطاب کریں گے، جماعت اسلامی خواتین کے حقوق کے لئے آواز اٹھارہی ہے اوراس سلسلے میں تین ماہ پر مشتمل رابطہ خواتین و ممبرسازی خواتین مہم چلا کر ہزاروں کی تعداد میں خواتین کو جماعت اسلامی کا ممبر بنایا جائے گا۔اسلام سب سے بڑھ کر خواتین کے حقوق کا محافظ ہے۔اجلاس میں صوبائی جنرل سیکرٹری عبدالواسع ، نائب امراء ڈاکٹر محمد اقبال خلیل ، مولانا محمد اسماعیل، نور الحق،مولانا اسداللہ، قومی اسمبلی میں جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر صاحبزادہ طارق اللہ ،سینئر صوبائی وزیر بلدیات عنایت اللہ خان ، وزیر خزانہ مظفر سید، وزیر مذہبی امور حاجی حبیب الرحمن سمیت، ضلع دیر بالا، دیر پائین، چترال اور بونیر کے ضلعی ناظمین ،ایم این ایز، ایم پی ایز اور امراء اضلاع نے شرکت کی، مشتاق احمد خان نے کہاکہ عدالتوں نے ملک کے سب سے طاقتور ٹولے پر ہاتھ ڈال کر عوام کو ایک نیا حوصلہ دیا ہے، دستور کی دفعہ 62اور 63ملک کی نظریاتی اساس ہے ، پہلی بار ان پر عمل کا آغاز ہوا ہے، جو لوگ آئین کی دفعہ 62اور 63کو نکالنے کی باتیں کررہے ہیں عوام ملک کو لوٹنے والوں کے خلاف متحد ہو کر ان کا صفایا کریں ،جماعت اسلامی نے نوے کی دہائی میں تحریک احتساب کا آغاز کرتے ہوئے اپنی جانوں کی قربانی دی تھی، کرپشن فری پاکستان جماعت اسلامی کا نعرہ اور جدوجہد کی اساس ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک کو سب سے بڑا خطرہ کرپشن سے ہے۔ احتساب اور شفافیت کی موجودہ طاقتور تحریک جماعت اسلامی کی بدولت ہے،کرپشن ایک ناسور ہے جو ہندوستان اور امریکہ سے بھی بڑھ کر خطرہ ہے۔ کرپٹ ٹولے نے ملکی دولت لوٹ کر بیرون ملک منتقل کردی ہے اگر بلا تفریق اور بے رحمانہ احتساب کیا جائے اور لوٹی ہوئی دولت ملک میں واپس لائی جائے تو پاکستان کے تمام مسائل حل ہوجائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت عوام کی نظریں جماعت اسلامی کی طرف ہیں۔ لوگ بڑی تعداد میں جماعت اسلامی میں شامل ہورہے ہیں کیونکہ اس وقت دیانتدار اور باصلاحیت قیادت صرف جماعت اسلامی ہی کے پاس ہے،جماعت اسلامی ملک کو قرضوں سے نجات دلا کر پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنائے گی۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More