ارکان اسمبلی کا احتجاج،محکمہ واپڈا نے کمی کے بجائے لوڈشیڈنگ میں اضافہ کردیا

سوات(زما سوات ڈاٹ کام۔06اگست2017ء)ارکان اسمبلی کی جانب سے محکمہ واپڈا کے خلاف احتجاج کے بعد سوات میں بجلی کی لوڈشیڈنگ میں مزید اضافہ کردیا گیا،18گھنٹے سے زائد لوڈشیڈنگ نے کاروبار زندگی مفلوج جبکہ گھریلوں صارفین کی زندگی اجیرن بنا دی،متعدد علاقوں میں گزشتہ دو دنوں سے بجلی کی فراہمی مکمل طور پر معطل ہو گئی،منتخب نمائندے اور متعلقہ اداروں نے چھپ سادھ لی، سوات میں بجلی کی ناروا اور ظالمانہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف ارکان اسمبلی اور بلدیاتی نمائندوں نے واپڈا ہاؤس کے سامنے احتجاج کیا تھا جس میں واپڈا حکام نے مذکرات کے بعد لوڈ شیڈنگ میں کمی کی یقین دہانی کرائی تھی،احتجاج کے بعد سے لوڈ شیڈنگ میں مزید اضافہ کردیا گیا ہے،18گھنٹے سے زائد لوڈ شیڈنگ نے کاروبار زندگی بری طرح مفلوج کر کے رکھ دی جبکہ عام صارفین بھی اذیت میں مبتلا ہو چکے ہیں،پی کے81اور پی کے80کے متعدد علاقوں میں گزشتہ دو دنوں سے بجلی کی فراہمی معطل ہے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More