معاوضوں کی عدم ادائیگی،مٹلتان گورکین ہائیڈرو پاورپراجیکٹ پر کام بند

سوات (زما سوات ڈاٹ کام 08اگست 2017ء )مٹلتان ہائیڈرو پاؤر پراجیکٹ کے لئے معاوضوں کی ادائیگی کے مطالبے پر مٹلتان گورکین ہائیڈرو پاورپراجیکٹ پر گزشتہ ایک ہفتے سے کام بند کردیا گیاہے ۔ کام بندش پر انتظامی حکام کی معنی خیز خاموشی سے کام کرنے والی کمپنی کو روزانہ لاکھوں کا خسارہ ہورہا ہے، سوات کے علاقہ وادی مٹلتان میں 2016ء میں 84میگاواٹ بجلی پیداکرنے والی منصوبے پر کام کا آغاز کیا گیا لیکن گلیشئر اور دیگر مقامات پر مقامی لوگوں کے ساتھ 100کنال سے ز ائد زمین معاوضے کی ادائیگی اور دیگر معاملات کے حوالے سے ٹال مٹول کی بناء پر گزشتہ ایک ہفتے سے مقامی لوگوں نے گلیشئر کے مقام پر کام بند کروادیا ہے، مقامی وی سی نائب ناظم انجینئر سعید ، عرفان اللہ جان اور دیگر عمائدین کا کہنا ہے کہ معاوضے کی ادائیگی اور دیگر تحفظات دور کرنے تک کام بند رہے گا ۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More