ملاکنڈ ڈویژن میں جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی کی جا رہی ہے،ڈی آئی جی

سوات (زما سوات ڈاٹ کام 08اگست 2017ء )ڈی آئی جی ملاکنڈ ڈویژن اختر حیات خان نے کہا ہے کہ ملاکنڈ ڈویژن میں جرائم پیشہ اور سماج دشمن عناصر کے خلاف مہم تیزی سے جاری ہے، پولیس کو جرائم پیشہ افرادسے نمٹنے کی ہدایت کی گئی ہے ، ان کے دفتر سے جاری شدہ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ ملاکنڈ ڈویژن میں قیام امن کو برقرار رکھنے اور ہر قسم کی چیلنجزسے نمٹنے کیلئے پولیس فورس ہر دم تیار ہے، انہوں نے کہا کہ سوات پولیس جرائم پیشہ افراد کے خلاف سرگرم عمل ہے اورپچھلے ہفتے ڈویژن بھر میں پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے مختلف جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کیا ، کارروائی کے دوران بڑی مقدار میں اسلحہ اور منشیات بر آمد کرلی گئی ہیں ، انہوں نے کہا کہ ملاکنڈ بھر میں پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے 66مفروران ، 497مشتبہ افراد ، 14کلاشنکوف ،پستول 153 ، 11رائفل،25شارٹ گن ،2826 کارتوس ، 29 جارجر،2ہینڈ گرینیڈ،2خنجر ، 2کلو بارود،13 راکٹ لانچر کے گولے،93.667-kg چرس،33.039-Kg افیون،0.981-Kg ہیروئن اور323 لیٹر شراب بر آمد کرکے کے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے ہیں۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More