کمشنر ملاکنڈ نے کانگو وائرس کے حوالے سے مناسب اقدامات کی ہدایت کردی

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ۔11اگست 2017)کمشنر مالاکنڈ ڈویژن عثمان گل نے عید قربان کے موقع پر کانگو وائرس کے خدشہ کے پیش نظر تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اور PAباجوڑ کومحکمہ لائیو سٹاک اور محکمہ صحت کے تعاون سے مناسب اقدامات کی ہدایت کی ہے،انہوں نے قربانی کیلئے لائے جانے والے جانوروں پر سپرے کرنے اور دیگر ضروری اقدامات کی بھی ہدایت کی ہے۔ اسی طرح تمام اضلاع میں DHQہسپتالوں میں مخصوص وارڈ قائم کرنے کی تاکید کی گئی ہے۔تاکہ وئراس کی صورت میں بروقت علاج کیا جا سکے۔ تمام ڈپٹی کمشنرز کو پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کے تعاون سے کانگو وائر س سے بچنے کیلئے حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کے سلسلے میں آگاہی مہم کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More