سوات میں آزادی کا جشن،14 اگست کی رات بازاروں میں خوب گہما گہمی

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ۔13اگست 2017ء )سوات میں پاکستان کی70ویں سالگرہ کا جشن شایان شان طریقے سے منایا گیا،مینگورہ کے بازاروں میں دیر رات تک ہلہ گلہ،بچے،بوڑھے اور جوان پاکستانی پرچموں کے ساتھ پاکستان زندہ باد کے نعرے لگاتے رہے،ملک کے دیگر حصوں کی طرح سوات میں بھی آزادی کا جشن جوش و جزبے سے منایا گیا،14اگست کی رات مینگورہ کے بازاروں میں بھی خوب گہما گہمی دکھائی دی،جشن آزادی کے اسٹالوں پر بھی دیر رات تک لوگوں کی بھیڑ لگی رہی،مینگورہ کے بازاروں میں بھی دیر رات تک لوگ جشن مناتے رہے،پاکستانی پرچموں سے لیس گاڑیاں،موٹر سائیکلیں اور رکشے بھی آزادی کے جشن کو چار چاند لگاتے رہے جبکہ چہروں پر سبز سفید ماسک پہنے اور جھنڈے لگائے بچے بھی بازاروں میں نکل آئے،مقامی لوگوں کے ساتھ ساتھ سیاحوں نے بھی بازاروں میں جشن منایا اور ہر طرف پاکستانی نغمے سنا دئے جبکہ لوگ پاکستان زندہ باد کے نعرے لگاتے رہے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More