سوات میں یوم آزادی کے موقع پر سکولوں میں پروگرامات پر پابندی

سوات(زما سوات ڈاٹ کام۔14اگست2017ء) سوات میں یوم آزادی کے موقع پر سکولوں اور کھلی جگہوں میں تقریبات پر پابندی لگا دی گئی،تیاریاں کرنے والے بچوں کے چہرے بھی مرجا گئے،سوات میں یوم آزادی کے موقع پرسیکورٹی اداروں کی جانب سے رات گئے اطلاع دی گئی کہ سیکورٹی خدشات کے باعث سکولوں اور دیگر کھلی جگہوں پر تقریبات پر پابندی لگا دی گئی ہے جس کے باعث14اگست کے دن سکولوں میں منعقد شدہ پروگرامات منسوخ کردئے گئے،لوگوں کا کہنا تھا کہ گزشتہ دو ہفتوں سے انہوں نے یوم آزادی منانے کے لئے سکولوں اور دیگر مقامات پرتقریبات کی تیاریاں کر رکھی تھی اور عین موقع پر ان کے پروگرامات منسوخ کرنا سمجھ سے باہر ہے،انہوں نے کہا کہ اگر سیکورٹی خطرات تھے تو پہلے سے آگاہ کر دیا ہوتا ہم تیاریاں نہیں کرتے،14اگست کے دن پاک فوج اور انتظامیہ کی جانب سے ودودیہ ہال ،تحصیل کونسل کی جانب سے ٹی ایم اے میں تقریب منعقد ہوئی جبکہ پولیس کی جانب سے پولیس لائن میں پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا،اس کے علاوہ ضلع کے مختلف علاقوں میں چیدہ چیدہ مقامات پر یوم آزادی کی تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔واضح رہے کہ پابندی کے باوجود 14اگست کی رات مینگورہ کے بازاروں میں لوگوں نے خوب جشن منایا جبکہ 14اگست کے دن بازاروں میں لوگ کم دکھائی دئے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More