مٹہ،سیکیورٹی فورسز کی آڑ میں ڈکیت گروہ کے 5 ارکان گرفتار

سوات( زما سوات ڈاٹ کام۔15اگست2017ء)سوات کی تحصیل مٹہ کے علاقے بالاسور میں سیکیورٹی فورسز کی آڑ میں ڈکیت گروہ کے 5ارکان کو گرفتار کرلیا گیا،لوٹا گیا 21تولے سونا اور نقدی سمیت دیگر سامان بھی برآمد کرلیا گیا ،ایس ایچ او تھانہ چپریال شہنشاہ خان کے مطابق رمضان سے قبل تحصیل مٹہ کے علاقے بالاسور میں پانچ مسلح نقاب پوشوں نے سیکیورٹی فورسز کی وردی میں ملبوس ہوکر خود کو سیکیورٹی اہلکار ظاہر کرکے سرچ اپریشن کی آڑ میں گل شہزادہ اور اس کے بھتیجوں کو ایک گھر میں بند کرکے پانچ مکانات سے 21تولے سونا ،80ہزار روپے نقدی ،2عدد موبائل ،ایک عددپستول اور زمین کے کاغذات سمیت دیگر دستاویزات لوٹ کر فرارہوگئے تھے پولیس نے تفتیشی ٹیم تشکیل دیکر سراغ ملنے پرتمام پانچ ملزمان تاج محمد ،حیدرعلی ،خائستہ باچا،ضمیر اور پرویز ساکنان شمک خوازہ خیلہ کو گرفتار کرکے ان سے سیکیورٹی فورسز کی وردیاں اور موٹر کار بھی برآمد کرلی ہیں، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے ۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More