کالام میں تجاوزات کے خلاف آپریشن،دکانیں اور مارکیٹ مسمار

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ۔17اگست 2017ء )کالام میں تجاوزات کے خلاف آپریشن،ایکسویٹر کے ذریعے دکانیں اور مارکیٹ مسمار کردئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق سوات کی وادی کالام میں ایک ارب چھبیس کروڑ کی لاگت سے جاری کالام بیوٹی فیکیشن منصوبے میں مال روڈ اور دیگر لنک سڑکوں کے قریب تجاوزات ختم کرنے کے لئے مقامی تاجروں کو کئی بار نوٹس بھیج دئے گئے تھے، جس پر عمل درآمد نہ ہونے کے بعد اے سی بحرین مجیب الرحمن، ایکسئین اسدعلی، تحصیلدار کالام، ایڈیشنل ایس ایچ او منیر کی سربراہی میں تجاوزات کے خلاف حتمی آپریشن کا آغاز کردیا گیا۔ جس میں کئی مارکیٹس اور دکانوں کو مسمار کردیا گیا۔ اے سی بحرین مجیب الرحمن نے میڈیا نمائندوں کو بتایا کہ نوٹس بھیجنے کے بعد اسی فیصد تجاوزات کو مقامی تاجروں نے ختم کردیا ہے، لیکن چند لوگ رکاوٹ ڈال رہے تھے اور کام میں خلل پڑرہا تھا جس کے خلاف ہم نے باقاعدہ ایکسویٹر کے ذریعے آپریشن شروع کردیاہے اور جلد ہی تجاوزات کو ختم کرکے سڑکوں کی تعمیر پر کام شروع کردیا جائے گا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More