مینگورہ سبزی منڈی کی بلوگرام منتقلی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ۔17اگست 2017ء )مینگورہ سبزی منڈی کی بلوگرام منتقلی کے خلاف شدید احتجاجی مظاہرہ ، مینگورہ کالام روڈ کو ہر قسم ٹریفک کے لئے بند کردیا گیا ، احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان ، گذشتہ روز مینگورہ سبزی منڈی کے آڑھتیوں نے منڈی کو نیو سبزی منڈی بلوگرام میں منتقل کرنے کے خلاف شدید احتجاجی مظاہر ہ کیا ، اس موقع پر احتجاجی ریلی بھی نکالی گئی اور مینگورہ کالام روڈ کو ہر قسم ٹریفک کے لئے بند کیا گیا ، اس موقع پر مظاہرین سے سوات فروٹ اینڈ سبزی کمیشن ایجنٹس کے صدر شیر عالم خان ، صاحب جمال ، نورحسن ، بحر کرم ، اکبرخان اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوگرام سبزی منڈی میں جانے کو کسی بھی صورت تیار نہیں ہے کیونکہ وہ مین جی ٹی روڈ پر غیر موزون جگہ پر بنائی گئی ہے اور اس میں کروڑوں روپے کی رشوت لی گئی ہے اور چند بارگین ڈیلران نے مل کر اس منڈی کو خرید کر اڑھتیوں پر من مانے اور منہ مانگے داموں پر زمین فروخت کررہے ہیں جوکہ سراسر ظلم اور ذیادتی ہے ، انہوں نے احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس سلسلے میں ہم صوبائی حکومت سے رابطوں کے ساتھ ساتھ عدالت کا دروازہ کٹکٹائیں گے ، شیرعالم خان نے اعلان کیا کہ تختہ بند روڈ پر لیز پر لی گئی 5لاکھ فٹ زمین پر قائم منڈی کا 25اگست کو افتتاح کریں گے جس میں تمام تر سہولیات فراہم ہوں گی اور ٹی ایم اے کے تمام شرائط کو پورا کیا جائیگا ، انہوں نے کہا کہ 95اکثریتی ارھتیوں نے تختہ بند روڈ پر سبزی منڈی کے لئے جگہ لی ہے اور ہم اس میں منتقل ہوں گے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More