ضلع کونسل سوات کا سال 2017-18 کا بجٹ کثریت رائے سے منظور

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ۔17اگست 2017ء )ضلع کونسل کا سال 2017-18کا بجٹ کثریت رائے سے منظور ، کل 8734.367 ملین روپے کے بجٹ میں تنخواہوں کی مد میں 7941.470ملین روپے ،ضلعی محکموں کی نان سیلری کیلئے334.372 ملین روپے ، ضلعی ترقیاتی شیئرز 443.430ملین روپے جبکہ ضلع کونسل گرانٹ کی مد میں15.095ملین روپے شامل ہیں ، گزشتہ روز ضلع ناظم محمد علی شاہ اور نائب ناظم عبدالجبار خان کے زیر صدارت اجلاس منعقدہوا ، جس میں ضلع ناطم نے بجٹ منظوری اور بجٹ کیلئے پیش کردیا ، جس پر ممبران نے تفصیل سے بحث کی ، اپوزیشن لیڈر احمد خان ، راحت علی خان ، رفیق الرحمن ، ڈاکٹر رحمدل شاہ ، ملک فضل ربی ، میاں شاہد علی ، میاں شجاعت علی ، سرور خان ، حیات خان ، فیروز شاہ خان ایڈوکیٹ ، شاہ ولی خان ، شوکت علی خان ، ارشاد خان ، فضل معبود خان اور دیگر نے بجٹ ایجنڈے کے علاوہ دیگر مسائل پر تفصیل سے بحث کی

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More