گل کدہ، 24 طلباء کی اجتماعی ختم القرآن کی روح پرور تقریب

سوات(زما سوات ڈاٹ کام۔18اگست2017ء)گل کدہ میں 24 طلباء کی اجتماعی ختم القرآن کی روح پرور تقریب کا انعقاد کیا گیا ،نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء میں انعامات اور اسناد تقسیم کی گئی گزشتہ روز گل کدہ میں قاری محبو ب علی کے مدرسہ میں ختم القرآن کی پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں 24 بچوں نے اجتماعی طور پر قرآن مجید ختم کیا جس میں سترہ طلباء جن میں محمد عبداللہ ،محمد حسن ،حمزہ بدر ،احمد علی ،جواد احمد زیشان احمد ،میاں حضرت یوسف ،اسمعیل خان ،عمر فراز ،معاذ خان ،فیصل خان ،محمد فاروق ،رضوان اللہ سنگین خان ،سلطان اور وقار احمد نے ترجمہ کے ساتھ جبکہ سات طلباء جن میں عطاء الرحمن ،مہندی عامر ،لقمان ،دولت خان ،عمران خان اور فیضان خان شامل تھے نے قرآن مجید ختم کرنے کی سعادت حاصل کی اس موقع پر سوات پریس کلب کے چیر مین شہزاد عالم ،سماجی شخصیت گوہر زمان ،محمد کرم خان ایڈوکیٹ اور دیگر نے طلباء میں انعامات اور اسناد تقسیم کئے اور طلباء اور ان کے والدین کو مبارک باد پیش کی ۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More