کالام کے مکینوں کا مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ

سوات(زما سوات ڈاٹ کام۔18اگست2017ء)سوات کی وادی کالام کے مکینوں کا اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ، مطالبات فوری طور پر حل نہ کئے گئے تو بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہروں کی دھمکی۔ سوات کی وادی کالام میں مقامی نوجوانوں کی تنظیم’’تنظیم نوجوانان خدمت خلق‘‘ کے زیر اہتمام بعد از نماز جمعہ مین بازار کالام میں ایک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین نے پلے کارڈ ہاتھ میں تھامے تھے جس پر اپنے مطالبات کے حق میں نعرے درج کئے گئے تھے۔ میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے تنظیم کے صدر عبدالقادر کا کہنا تھا کہ کالام روڈ پر کئی بار افتتاح کے باوجود عملی کام شروع نہیں کیا جاسکا جس کے باعث ٹریفک حادثات معمول بن چکے ہیں، اس کے علاوہ ہسپتال میں کسی قسم کی ادویات نہیں ہے،غریب مریضوں کو سیرنج تک بازار سے خریدنا پڑرہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مواصلات کا نظام درہم برہم پڑا ہے، سات سال قبل پی ٹی سی ایل ایکسچینج سیلاب میں تباہ ہواجس کو بحال نہیں کیا جاسکا۔انہوں نے کہا کہ موبائل نیٹ ورک میں بار بار خرابی باالخصوص زونگ کمپنی نے صارفین پر بھاری بلوں کے بوجھ ڈالے ہیں ، مگر سروس نہ ہونے کے برابر ہے۔ جس کی وجہ سے ان کا رابطہ دنیا سے کٹ کر رہ گیا ہے۔ انہوں نے حکومتی نمائندوں سے اپیل کی کہ ان کے مطالبات فوری طور پر حل کئے جائے ورنہ بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہروں پر اتر آئیں گے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More