آل پاکستان پنشنرز ایسوسی ایشن ملاکنڈ ڈویژن کا اجلاس منعقد

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ۔20اگست 2017ء )آل پاکستان پنشنرز ایسوسی یشن ملاکنڈ ڈویژن کا اجلاس زیر صدارت فضل معبود خان کالج کالونی سید شریف سوات منعقد ہوا ، جس میں ملاکنڈ ڈویژن کے تقریباً تمام اضلاع سے نمائندوں نے شرکت کی ، جبکہ فدامحمد درانی صوبائی صدر نے مہمان خصوصی کے حیثیت سے اجلاس میں شرکت کی ، مقررین نے پنشنرز کے مسائل و مشکلات پر روشنی ڈالی اور حکومت وقت کی طرف سے ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کے مطالبات پر سرد مہری کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی اور حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا ، ڈویژنل جنرل سیکرٹری سلطان حسین فاروقی ، سینئر نائب صدر بخت آفسر اور ڈویژنل صدر فضل معبود خان نے اپنے خطاب میں گذشتہ بجٹ میں دس فیصد اضافے کو اونٹ کے منہ میں زیرہ کے برابر قرار دیا اور کہا کہ یہ اضافہ حکومت کیلئے باعث شرم ہے کیونکہ ممبران اسمبلی نے اپنے تنخواہوں اور مراعات میں تین سے چارسوفیصد اضافہ کیا مگر ااپنی زندگی کیقیمتی چالیس ، بیالیس سال عوام کے خدمت میں صرف کرنے والوں کو دس فیصد پر ٹرخایا ، جس میں حکومتی اقدامات کے خلاف ختم قرآن اور بددعا ؤں کا سلسلہ شروع کیا جائیگا اور یہ سلسلہ بجٹ تک جاری رہیگا ، انہوں نے یہ مطالبہ کیا کہ پنشنرز کے پنشن میں خاطر خواہ اضافہ کیا جائے ، میڈیکل الاؤنس میں سوفیصد اضافہ کرکے رننگ پنشن پر دیا جائے ، ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کیلئے ہاؤس رینٹ الاؤنس مظور کیا جائے اور بنولنٹ فنڈ اور گروپ انشورنس سے منظور شدہ مراعات مذکورہ تاریخ سے پہلے ریٹارئرڈ ہونے والے پنشنرز پر بھی لاگو کیا جائے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More