پولیس جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے 24گھنٹے کو شاں ہے،ڈی آئی جی

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ۔21جولائی 2017ء )ڈی آئی جی ملاکنڈ ڈویژن اختر حیات خان نے کہا ہے کہ ملاکنڈ ڈویژن میں جرائم پیشہ و سماج دشمن عناصر کے خلاف مہم تیزی سے جاری ہے،پولیس کو جرائم پیشہ افرادسے نمٹنے کی ہدایت کی گئی ہے ، ان کے دفتر سے جاری ہونے والے پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ ملاکنڈ ڈویژن میں قیام امن کو برقرار رکھنے اور ہر قسم کی چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے پولیس فورس ہر وقت تیار ہے جوجرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے 24گھنٹے کو شاں ہے، انہوں نے کہا کہ سوات پولیس جرائم پیشہ افراد کے خلاف سرگرم عمل ہے اورپچھلے ہفتے کے دوران ڈویژن بھر میں پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے مختلف جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کرلیا ہے، کارروائی کے دوران بڑی مقدار میں اسلحہ اور منشیات بر آمد کرلی گئی ہیں ، انہوں نے کہا کہ ملاکنڈ بھر میں پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے 27مفروران ، 414مشتبہ افراد ، 14کلاشنکوف ،پستول 103 ، 8رائفل،25شارٹ گن ،2847کارتوس ، 12 جارجر،24 ڈیٹو نیٹر،1ایل ایم جی، 1 راکٹ لانچر شیل،6 گرنیڈ،7خنجر،94.294-kg چرس،75.114-Kg افیون،0.943-kg ہیروئن اور141 لیٹر شراب بر آمد کرکے گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کئے ہیں۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More