جماعت اسلامی سوات نے سیدو شریف میں جیل کی تعمیر پر تحفظات کا اظہارکردیا

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ۔22اگست 2017ء )جماعت اسلامی سوات نے سیدو شریف کے گنجان آباد علاقے اور رہائشی آبادی کی وسط میں جیل کی تعمیر پر سخت تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اس جگہ پر طالبات کے لئے ڈگری کالج یا بچوں کے لئے پارک بنانے کا مطالبہ کردیا ۔ جماعت اسلامی سوات کے ضلعی امیر محمد امین کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اس مقام پر ریاست سوات کے دور میں اُس وقت جیل تعمیر کیا گیا تھا جب اس علاقہ میں رہائشی آبادی کانام ونشان بھی نہیں تھا اور امن و امان کا بھی کوئی مسئلہ نہیں تھا ۔انہوں نے کہا کہ چونکہ سوات میں مقامی سطح پر جیل عمارت کی اشد ضرورت ہے اس لئے حکومت کو چاہیے کہ مینگورہ شہر کے باہر غیر آباد مقام پر فوری طور پر جیل کی تعمیراتی کام کا آغاز کرے اور محلہ سنٹرل جیل سیدو شریف میں سابقہ جیل کے مقام پر طالبات کے لئے ڈگری کالج یا بچوں کے لئے بڑا اور ماڈل پارک تعمیر کیا جائے ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ سوات میں جیل نہ ہونے کی وجہ سے قیدیوں سمیت وکلاء کو بھی سخت مشکلات کا سامنا ہے اور ڈگر و تیمرگرہ جیلوں سے قیدیوں کو عدالتوں میں پیشی کے لئے لانے پر ہر سال حکومت کے کروڑوں روپے بھی ضائع ہوتے ہیں ۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More