سوات میں کتاب کی اہمیت اُجاگر کرنے کے لئے نمائش کا انعقاد

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ۔24اگست 2017ء )سوات میں کتابوں کی اہمیت کو اجاگر کرنے اور کتب بینی کو فروغ دینے کے لئے کتابوں کی نمائش کا اہتمام کیاگیا، سوات چلڈرن اکیڈمی میں منعقدہ کتب نمائش میں طلبا وطالبات سمیت اساتذہ نے بھی شرکت کی، کتابوں کی نمائش میں ادب،تاریخ،جنرل نالج،میڈیکل،سائنس اور دیگر سیکڑوں معلوماتی کتابوں کو نمائش کے لئے رکھا گیا تھا جبکہ اس کے ساتھ ساتھ بچوں کے لئے خصوصی لطیفوں،پکوانوں اور کہانیوں کی کتابیں

بھی نمائش میں شامل تھیں،نمائش میں طلباء و طالبات نے خصوصی دلچسپی لی ،کتابوں کی نمائش میں شریک اساتذہ نے اِسے ایک اچھا اور مثبت اقدام قرار دیا ،اورکہا کہ موجودہ جدید ٹیکنالوجی کے دور میں کتب بینی کا ذوق ختم ہوتا جا رہا ہے جس سے کتابوں کی اہمیت بھی کم ہو رہی ہے،انہوں نے کہا کہ اس قسم کی تقریبات سے نہ صرف کتابوں کی اہمیت اُجاگر ہوگی بلکہ طلبا کو اپنے نصاب سے ہٹ کر دیگر معلوماتی کتب فراہم ہوگی جس سے اُن میں کتب بینی کا ذوق پیدا ہوگا،طلباء و طالبات نے بھی کتابوں کی نمائش میں خوب دلچسپی لی اور کہا کہ اس قسم کی تقریبات کا مستقبل میں بھی اہتمام کیا جانا چاہئے تاکہ ہمیں مفید اور معلوماتی کتب میسر ہو سکیں۔

( خبر جاری ہے )

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More