کوکارئی،قتل کے واقعے کا ڈراپ سین،باپ بیٹا گرفتار

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ۔27اگست 2017ء )سوات میں نامعلوم افراد کے ہاتھوں قتل، گزشتہ رات قتل ہونے والے واقعے کا ڈراپ سین ،رشتہ کے تنازعے پر قتل کرنے والے باپ بیٹے گرفتار کرلئے گئے، پولیس ذرائع کے مطابق گزشتہ رات کوکارئی کے علاقے میں نامعلوم ملزمان نے رات کی تاریکی میں ایک شخص بخت رازق ساکن کوکارئی کو قتل کیا تھا ، ملزمان ارتکاب جرم کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تھے تاہم کوکارئی پولیس نے جدید خطوط پر تفتیش کرتے ہوئے ملزمان کا کھوج لگایا، پولیس کے مطابق واقعہ رشتہ کا تنازعہ ہے ، ملزم سید جبار نے اپنے بیٹے کے لئے مقتول کی بیٹی کارشتہ لیا ہوا تھا جو بعد میں توڑ دیا گیا جس کا ملزمان کو رنج تھا، اور انہوں نے گزشتہ روز فائرنگ کرکے بخت رازق کو قتل کیا ، پولیس نے قتل کے الزام میں سید جبار اور اس کے تین بیٹوں بخت نظیر ، رحیم شاہ ،بحرہ مند اور رحیم زادہ کو گرفتار کرکے مزید کارروائی شروع کردی ہے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More