کَس کالام روڈ کو بیوٹی فیکیشن پراجیکٹ سے نکال دیا گیا

سوات (زما سوات ڈاٹ کام۔28اگست2017ء )کس کالام روڈ بیوٹی فیکیشن پراجیکٹ سے نکال دیا گیا، اہلیان علاقہ کا احتجاجی مظاہروں کی دھمکی دے دی۔ سوات کی وادی کالام میں صوبائی حکومت کی جانب سے ڈھائی ارب کے کالام بیوٹی فیکیشن پروجیکٹ میں کس روڈ کو نکال دیا گیا ہے، جو کہ ٹینڈر میں بھی شامل کیا گیاتھا۔ اس حوالے مقامی عمائدین ملک راحت باچا، ملک جلات خان، ملک گل ذادہ اور دیگر نے میڈیا نمائندوں کو بتایا کہ اگر کس کالام کے تمام اندرونی سڑکیں منصوبے میں دوبارہ شامل نہ کئے گئے تو احتجاجی مظاہروں پر اُترآئیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ کس کالام روڈ کو ٹینڈر میں بھی شامل کیا تھا، جوکہ بعد میں منصوبے سے نکال دیاگیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آبادی کے لحاظ سے کس کالام سب سے بڑا گاؤں ہے۔ جس کی مین سڑک اور تمام اندرونی سڑکیں انتہائی خستہ حال ہے۔ اس کے باوجود کس کالام کو نظرانداز کرنا سراسر ناانصافی ہے۔ انہوں نے صوبائی حکومت اور ٹوارزم ڈیپارٹمنٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر کس کالام کی تمام اندرونی سڑکوں کو منصوبے میں شامل کیا جائے ورنہ علاقہ عوام احتجاجی مظاہروں پر اتر آئیں گے اور باقی کام میں بھی خلل پڑے گا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More