امریکی پالیسیوں کے خلاف جماعت اسلامی نے احتجاج کی کال دے دی

سوات (زما سوات ڈاٹ کام۔30اگست2017ء )جماعت اسلامی سوات گرین چوک مینگورہ میں امریکی پالیسیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کریگی۔مظاہرہ 31اگست دوپہر 2بجے منعقد ہوگا ۔اس سلسلے میں جماعت اسلامی ضلع سوات کے ضلعی اور مقامی سطح کے ذمہ داران کا اہم اجلاس مر کز اسلامی سنگوٹہ میں منعقد ہوا ۔ جس میں ضلع بھر سے ذمہ داران نے شرکت کی ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ جماعت اسلامی پاکستان بارے امریکی پالیسیوں کو مسترد کرتی ہے،ہم خود مختار قوم ہیں اور کسی کی ڈکٹیشن قبول نہیں۔اجلاس میں خواتین کو جماعت اسلامی میں شامل کرنے کی مہم کوضلع سوات میں بھرپور انداز میں چلانے کا فیصلہ کیا گیا ، تین مہینے پر مشتمل مہم میں ہزاروں خواتین کو جماعت اسلامی کا ممبر بنانے ، ضلع بھر کے اہم مقامات پر خواتین سیمینار اور شمولیتی تقاریب کا انعقاد کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا، اجلاس میں سیاسی صورتحال کا جائزہ لے کر آنے والے الیکشن کے لئے بھرپور انداز میں تیاری کے ساتھ میدان میں اترنے کے لئے اہم فیصلے بھی کئے گئے ۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More