ہلا ل احمر پاکستان کے زیر اہتمام ڈینگی آگاہی مہم کا انعقاد

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ۔31اگست 2017ء )ہلا ل احمر پاکستان کے زیر اہتمام ڈینگی آگاہی مہم کا انعقاد ، ڈپٹی کمشنر سوات کی خصوصی ہدایت پر اے سی بابوزئی نے واک کی قیادت کی، واک میں شریک افراد نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جس پر ڈینگی وائرس کے حوالے سے مختلف قسم کے احتیاطی تدابیر کی ہدایات درج تھیں ، واک ڈی سی آفس سے روانہ ہوکر مینگورہ شہر کی مختلف راستوں سے ہوتے ہوئے سوا ت پریس کلب پر اختتام پذیر ہوئی ، واک میں اے سی بابوزئی شہاب خان مہمند ، اے اے سی بابوزئی ہلال احمر پاکستان کے ضلعی سیکرٹری ذوالفقار احمد ، ضلعی پرگرام افیسر فرہاد علی ، سول سوسائٹی کے صدر امجد کمال زئی کے علاوہ ہلال احمر کے ایگزیکٹیو باڈی ممبرز سٹاف اور والینٹئرز نے شرکت کی ،سوات پریس کلب کے سامنے واک کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ ڈینگی ایک خطر ناک وائرس ہے لیکن اس سے ڈرنے کی نہیں احتیاط کی ضرورت ہے ، انہوں نے کہا کہ گھروں میں صاف پانی کی ٹینکی اور برتن ڈھانپ کر رکھیں ، پورے آستینوں کے کپڑے استعمال کئے جائیں ، انہوں نے کہا کہ گھروں میں رکھے ہوئے پودوں اورگملوں میں پانی کھڑا نہ ہونے دیں اور اپنے اردگرد کے ماحول کو صاف ستھرا رکھیں۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More