سوات سے شانگلہ جانے والی گاڑی کو حادثہ، دو افراد جاں بحق

سوات(زما سوات ڈاٹ کام۔4ستمبر2017ء)سوات سے شانگلہ جانے والی گاڑی کو حادثے کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق جبکہ چھ افراد زخمی ہو گئے،ذرائع کے مطابق سوات کی تحصیل کبل سے تعلق رکھنے والے آٹھ افراد پک اپ گاڑی ضلع شانگلہ فاتحہ خوانی کے لئے جا رہے تھے کہ ماچاڑ کے مقام پر گاڑی کا بریک فیل ہوگیا اور گاڑی کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں دو افراد امیر زیب اورفریدون سکنہ تحصیل کبل موقع پر جاں بحق جبکہ چھ افراد زخمی ہو گئے جن کو طبی امداد کے لئے سیدو شریف اسپتال منتقل کردیا گیا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More