حجا ب امن اور تحفظ کی علا مت کے عنوان سے تقریب کا انعقاد

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ۔6ستمبر2017ء )جما عت اسلا می حلقہ خو اتین کے زیر انتظا م لیڈ یز پار ک سید وشریف میں “حجا ب امن اور تحفظ کی علا مت “کے عنوان سے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مینگورشہر کے علا وہ ضلع بھر کی سینکڑوں خواتین نے شر کت کی، تقریب سے ایم این اے عا ئشہ سید نے خطا ب کرتے ہوئے خواتین سے اپیل کی کہ وہ حجاب میں رہ کر اپنی شنا خت اور انفرادیت کو محفوظ بنا ئیں ، انہوں نے یا د دلا یا کہ مغر ب نے ما دی ترقی کر کے چا ند پر کمند ڈال د ی لیکن جدید یت اور آ زادی نسواں کے نا پر عورت کو شمع محفل بنا یا جس سے مغر ب میں خا ندانی نظام ٹوٹ گیا اور اب عورت اپنی شنا خت سے محروم ہو چکی ہے ، مغرب چا ہتا ہے کہ مسلما ن عورت بھی بے پر دہ ہو تا کہ یہا ں بھی خا وند ، بیو ی ، ما ں ، با پ اور جا ئز اولا د کا تصور ختم ہو کر وہ ملتِ اسلا میہ کو تہذیب اور آزادئ نسواں کے نا م پر بے راہ کرسکے لیکن ہم سمجھتے ہیں کہ جب تک ہمارا خاندانی نظا م قا ئم رہے گا اور مسلما ن عورت حجا ب میں رہے گی تو کفر ہمیں شکست نہیں دے سکتا ،جما عت اسلا می پا کستان 5ستمبر 2017سے 9نو مبر 2017تک “حجا ب امن اور تحفظ کی علا مت “کے عنوان سے عورتوں کی حقوق کیلئے آگا ہی مہم چلا رہی ہے انہو ں نے تما م خو اتین سے اپیل کی کہ وہ اس مہم میں حصہ لے کر اس کو کا میا ب بنائے ، تقریب میں بر ما کے مسلما نو ں پر ہو نے والے مظا لم کے خلا ف قردار منظوری ہوئی جبکہ جما عت اسلا می خو اتین کی طر ف سے فر ی کر پشن پا کستان اور خواتین کے حقو ق کیلئے بھی عزم کا اظہا ر کیا گیا ،اس موقع پر نا ئب نا ظم ضلع اقبال حسین ، سعدیہ اور سا بق ایم این اے جمیلہ احمد نے بھی خطا ب کیا ۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More