برما میں مسلمانوں کی نسل کشی پراقوام عالم کی خاموشی افسوسناک ہے،ڈاکٹر امجد

سوات (زما سوات ڈاٹ کام۔07ستمبر2017ء )وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے ہاؤسنگ ڈاکٹر امجد علی نے روہنگیا میں مسلمانوں کے قتل عام کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک ہفتہ کے دوران ہزاروں مسلمانوں کو بے دردی سے قتل کیا گیا ہے جس پر اقوام عالم کی خاموشی افسوسناک ہے۔انہوں نے کہا کہ نہ تو امریکہ اور نہ ہی اقوام متحدہ کو یہ مظالم نظر آر ہے ہیں،ڈاکٹر امجد علی نے کہا کہ برما سمیت دنیامیں کسی بھی ملک میں موجود مسلمان ہمارے بھائی ہیں او ر ان کی مدد کرنا ہمارا فرض ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی حکمرانوں کو بھی ترکی کی طرح جرأت کا مظاہرہ کرتے ہوئے برما سے اپنا سفیر واپس بلانا چاہئے ۔وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی نے کہا کہ اسلام دشمن عناصر کو منہ توڑ جواب دیں گے تاکہ آئندہ وہ ہمارے مذہب اورمسلمانوں کومیلی نگاہ سے نہ دیکھ سکیں،ڈاکٹرامجد نے مزید کہا کہ اب وقت آگیاہے کہ اپنے مسلمان بہن بھائیوں کی مدد کے لئے امت مسلمہ ایک ہو اور ظالموں کے ظلم سے مظلوموں کی جان چھڑائیں۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More