محکمہ انٹی کرپشن کی کارروائی،سابق تحصیلدار،پٹواری اور گرد سمیت پانچ ملزمان گرفتار

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ۔08ستمبر2017ء )سوات میں محکمہ انٹی کرپشن کی کارروائی ،جائیداد کو غلط طریقے سے انتقال کرنے پر سابق تحصیلدار ،پٹواری اور گرد سمیت پانچ ملزمان گرفتار کرلئے گئے ،ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ،گزشتہ روز ڈائریکٹر انٹی کرپشن خیبر پختونخواہ زیب اللہ خان کی خصوصی ہدایت پر ڈائریکٹر اینٹی کرپشن صفدر بنگش اور سرکل افیسرعبد العلیم خان نے منگلور کے رہائشیوں محمد یار اور مہر ویش خان کی رپورٹ پر مقدمہ درج کیا جس میں انہوں نے موقف اختیار کیا ہے کہ مندرجہ بالا ملزمان نے ساز باز کرکے ان کی ایک کنال گیارہ مرلے زمین غلط طریقے سے دوسرے شخص کے نام انتقال کردی ہے، محکمانہ تحقیقات اور گواہوں کی بیانات کے بعد جرم ثابت ہونے پر گزشتہ روز 409,419,420,468,471 پی پی سی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے ملزمان امیر اکبر سابق تحصیلدار ،فضل رازق سابق پٹواری،ظاہرشاہ سابق گرداور،جمعہ خان ولد طور خان ، سلطان حاضر ولد شیرین اور بختی روان ولد اجڑ خان ساکنان منگلور کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مزید کارروائی شروع کردی گئی۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More