مالم جبہ میں چور ایک رات میں 15 دکانوں کا صفایا کرگئے

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ۔09ستمبر2017ء )سوات میں پولیس اسٹیشن مالم جبہ کی حدود میں چوری کی دلیرانہ واردات،نامعلوم چور ایک ہی رات میں 15 دُکانوں کے تالے توڑ کر صفایا کرگئے، لاکھوں روپے کا قیمتی سامان چوری ہونے پر متاثرہ دُکانداروں سمیت علاقے کی لوگوں میں شدید خوف وہراس، چور سی سی ٹی وی کیمرے سسٹم بھی ساتھ لے گئے، پولیس سراغ لگانے میں ناکام، ایک ہی ہفتہ کے دوران 20 دکان لوٹ لئے گئے، مقامی ذرائع کے مطابق سوات کے علاقے مالم جبہ کی حدود میں چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں نے اہل علاقہ کو شدید پریشانی سے دوچار کردیا ہے ، گزشتہ رات بھی نامعلوم چوری 15 دُکانوں کو صفایا کرگئے ہیں ، واضح رہے کہ اس علاقے میں گزشتہ ایک ہفتہ کے دوران نامعلوم چور مسلسل وارداتیں کررہے ہیں اور اب تک یہ چوری کی بیسویں واردات ہے ، دلیر چوراپنے ساتھ مختلف دُکانوں میں لگے سسٹم بھی اپنے ساتھ لے گئے ہیں، نامعلوم چور گاؤں’’ بدر‘‘ میں پانچ سیر اور خمبہ میں دو دو جبکہ ملم ،شیر آباد اور جہان آباد میں ایک ایک اور سپنے او بو میں چار دُکانوں کا صفایا کرگئے ہیں جس میں وہ لاکھوں کاسامان سمیٹ کر لے گئے ہیں، واقعات کے بعدمالم جبہ پولیس اسٹیشن اور سیر تلیگرام پولیس چوکی میں الگ الگ واقعات درج کرنے کے بعد چوروں کی تلاش شروع کردی گئی ہے ۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More