پنجاب کے وحشی چوہوں نے مینگورہ میں دہشت پھیلادی

سوات (زما سوات ڈاٹ کام۔10ستمبر2017 ) پنجاب کے وحشی چوہوں نے مینگورہ کے عوام کا جینا حرام کردیا،ذرائع کے مطابق پنجاب سے مینگورہ ٹرکوں میں لائی جانے والی خوراکی اشیاء کے ساتھ پنجاب کے بڑے بڑے وحشی چوہے بھی مینگورہ پہنچ گئے ہیں،سبزی منڈی مینگورہ،باغ محلہ اور دیگر ملحقہ علاقوں میں چوہوں نے لوگوں کا جینا حرام کردیا ہے،خوراکی اشیاء کے ساتھ ساتھ دیگر سازو سامان کو بھی چوہوں کی جانب سے نقصان پہنچ رہا ہے جبکہ کئی گھروں میں متعدد افراد کو چوہوں کی جانب سے کاٹا گیا ہے، مقامی لوگوں کے مطابق یہ چوہے پنجاب سے ٹرکوں کے ذریعے یہاں پہنچے ہیں اس سے پہلے مینگورہ میں اس طرح کے بڑے چوہے کہیں بھی دکھائی نہیں دئے ہیں،لوگوں کا کہنا ہے کہ ان کے قیمتی سازوسامان اور خواراکی اشیاء کو چوہوں کی وجہ سے نقصان پہنچ رہا ہے جبکہ وہ اتنے بڑے ہیں کہ بلیاں بھی ان سے ڈر کے مارے بھاگنے پر مجبور ہے جبکہ لوگوں میں بھی کافی خوف وہراس پھیل گیا ہے،لوگوں نے تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن سے مطالبہ کیا ہے کہ مذکورہ علاقوں میں بلی نما چوہوں سے اُن کو نجات دلائی جائے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More