سوات میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی ذمہ دار مرکزی حکومت ہے،محمود خان

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ۔11ستمبر2017ء )پاکستان تحریک انصاف ملاکنڈ ریجن کے صدر محمود خان نے کہاہے کہ صوبے میں غیر اعلانیہ اور ظالمانہ لوڈشیڈنگ کی ذمہ داری وفاقی حکومت کے سرہے کیونکہ واپڈا وفاقی حکومت کاادار ہ ہے تاہم پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت نے صوبے میں توانا ئی بحران پر قابوپانے اورلوڈشیڈنگ کی مستقل بنیادوں پر خاتمے کے لئے مختلف مقامات پر ایک ہزار مائیکروہائیڈل پاور پراجیکٹ کے منصوبے مکمل کروارہی ہے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے نوخارہ مٹہ سوات میں ایم ایچ پی کے افتتاح کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، مذکورہ منصوبہ 25 کلوواٹ ایم ایچ پی کو 35 لاکھ روپے کی لاگت سے ایس آرایس پی نے صوبائی حکومت کی تعاون سے بنایا ہے جس سے نو خارہ گاؤں اور ملحقہ دیہات کو بجلی کی سہولیات میسر ہوں گی۔اس موقع پر تحصیل مٹہ سوات کے نائب ناظم محمد حکیم خان ،ضلعی کونسلر خیرات محمد خان اورپی ٹی آئی تحصیل مٹہ کے ممتاز رہنما ملک اخترعلی خان کے علاوہ معززین علاقہ اورعوام بھی کثیر تعداد میں موجود تھے۔محمود خان نے کہا کہ مٹہ فور فیڈر کی تعمیر سے مٹہ بازار اور نواحی دیہاتوں کی عوام کوکم وولٹیج اوراورلوڈشیڈنگ کے سلسلے میں جو مشکلات درپیش ہیں اس کا خاتمہ ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک کی قیادت میں صوبے کے دوردرازاور پسماندہ علاقوں کو ترقی سے ہمکنارکرنے اوردورجدید کی تمام تر سہولیات فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ حلقہ پی کے 84 مٹہ سوات میں بجلی کی سہولیات سے محروم علاقوں کو اربوں روپے کی لاگت سے بجلی کی سہولیات فراہم کی ہیں۔قبل ازیں صوبائی وزیر نے بٹن دباکر ایم ایچ پی کا باقاعدہ افتتاح کیا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More