سوات میں ڈینگی کا پہلا شکار،خاتون میں ڈینگی وائرس کی تصدیق

سوات (زماسوات ڈاٹ کام ۔13ستمبر2017ء )سوات کی تحصیل کبل میں ڈینگی مرض کا پہلا کیس سامنے آگیا، متاثرہ مریضہ کو لیبارٹری ٹسٹ سے تصدیق کے بعد علا ج معالجہ کیلئے سینئر ڈاکٹرز کے پاس منتقل کردیا گیا، علاقے کی لوگوں کا ارباب اختیار سے وائرس کی روک تھام کیلئے اقدامات اُٹھانے کا مطالبہ، مقامی ذرائع کے مطابق تحصیل کبل کے علا قے دیولئی کے گاؤں کتیاڑ میں مسماۃ (ف) نا می خا تون میں ڈینگی وائرس کی باقاعدہ تصدیق ہوگئی ہے ذرائع کے مطابق خا تون کو کئی دنوں سے بخار تھا جو دواؤں کے استعمال سے ٹھیک نہیں ہورہا تھا جس پر متاثرہ خاتون جب بخار ٹسٹ کرانے کے لئے لیبارٹری گئی تو وہاں کے عملے نے ٹسٹ رپورٹ آنے کے بعد خاتون کے خون میں ڈینگی وائرس کے تصدیق کر کے ٹسٹ کو پازٹیو قرار دیا، واقعے کی اطلاع ہونے پر متعلقہ گاؤں کے لوگوں نے محکمہ صحت کے حکام سے فوری طور پر اس علاقے میں ڈینگی وائرس کی روک تھام کیلئے اقدامات اور حفاظتی سپرے شروع کرنے کا مطالبہ کیا ۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More