تین روزہ کالام فیسٹیول کا آغاز کل جمعرات کے دن سے ہوگا

سوات (زماسوات ڈاٹ کام ۔ 14 ستمبر2017) محکمہ کھیل وثقافت اورضلعی انتظامیہ سوات کے اشتراک سے تین روزہ کالام فیسٹیول کا آغاز کل بروز جمعرات سے ہوگا

تین روزہ فیسٹیول میں صوبے کی علاقائی ثقافت کے حوالے سے رنگا رنگ پروگرامزہونگے جبکہ ہر شام کو میوزیکل نائٹ منعقد ہوگی جس میں معروف گلوکار پرفارم کرینگے فیسٹیول میں مختلف قسم کے کھانوں سمیت ہاتھ سے بنی ہوئی مختلف اشیاء کے نمونے اور دیگر سٹالز لگائے جائیں گے ۔جن میں نا صرف صوبے کے مختلف علاقوں میں ہاتھ سے تیارکی جانی والی اشیاء نمائش کیلئے رکھی جائیں گی۔ میلے میں علاقائی کھیلوں کے مقابلے بھی منعقد کئے جائیں گے جبکہ صوبہ بھر کے علاقائی گلوکار بھی اس تین روزہ فیسٹیول میں اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے فیسٹیول میں ہر شام معروف گلوکار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔

وزیر اعلی پرویز خٹک مہمان خصوصی ہونگےاورٹورازم کارپوریشن کی جانب سے کالام کی خوبصورتی ٗنزئین وآرائش کے حوالے سے ترقیاتی کاموں کامعائنہ بھی کریں گے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More