کلاس فور ایسوسی ایشن کا صدر کو بحال کرنے کیلئے 18 ستمبرکی ڈیڈ لائن

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ۔14ستمبر2017ء )آل کلاس فور ایسوسی ایشن سوات کا اپنے معطل شدہ صدر کو بحال کرنے کیلئے 18 ستمبر تک ڈیڈ لائن ، بحال نہ ہونے ہونے کی صورت میں احتجاج شروع کرنے کا اعلان، گزشتہ روز مٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے تنظیم کے جنرل سیکرٹری عبدالرؤف خان،صدر مٹہ سب ڈویژن فضل مالک‘صدر مٹہ کالج محمد رسول خان‘فنانس سیکرٹری عمر سید خان‘رابطہ سیکرٹری وطن سردار اور کالج ممبرمحمد زاہد کے ہمراہ گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فی میل ڈی ای او نے اپنے تبادلے سے قبل آل سوات کلاس فور صدر سید خطاب کو بدنیتی کی بناء پر معطل کیا جبکہ موصوف برادری کی خدمت کے لئے ہر وقت کمر بستہ رہتے تھے، انہوں نے کہا کہ ڈی ای او عبد العزیز شاہین (فی میل ) کا رویہ درست نہیں جس پر صوبائی وضلعی حکومتوں سے ان کے تبادلے کے مطالبے کے ساتھ ساتھ کلاس فور ملازمین سوات کے صدر کی بحالی کا مطالبہ کرتے ہیں ، اگر ہمارا مطالبہ 17 ستمبر تک منظور نہ ہوا تو 18 ستمبر سے احتجاجی تحریک شروع کریں گے جس کے نتائج کی تمام تر ذمہ داری متعلقہ افراد پر عائد ہوگی۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More