مینگورہ کے علاقہ بارامہ میں پانی کی شدید قلت،لوگ بوند بوند کو ترس گئے

سوات (زما سوات ڈاٹ کام۔19ستمبر2017ء )مینگورہ کے علاقہ بارامہ میں پانی کی شدید قلت نے عوام کو رُلا دیا،لوگ پانی کی بوند بوند کو ترسنے لگے، مینگورہ کے نواحی علاقہ بارامہ میں گزشتہ کئی دنوں سے پانی کی فراہمی معطل ہے جس کی وجہ سے علاقے میں پانی کی شدید قلت پیدا ہو گئی ہیں،بارامہ کے رہائشی اکبر علی نے زما سوات ڈاٹ کام سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ پانچ دنوں سے علاقے میں پانی کی فراہمی معطل کر دی گئی ہیں،جبکہ 24گھنٹوں میں صرف ایک یا آدھے گھنٹے کے لئے پانی کی فراہم کیا جاتا ہیں جس سے ان کی ضروریات پوری نہیں ہو پاتی،اختر رحمان نے بتایا کہ پانی کی عدم فراہمی سے لوگ بوند بوند کوترس رہے ہیں اور دور دراز علاقوں سے پانی لانے پر مجبور ہیں،انہوں نے مزید کہا کہ بار بار متعلقہ حکام کو آگاہ کیا لیکن ابھی تک کسی قسم کے اقدامات نہیں اُٹھائے گئے ، بارامہ کے مکینوں نے خبردار کیا کہ اگر جلد ازجلد پانی کی فراہمی شیڈول کے مطابق نہ کی گئی تو شدید احتجاج پر اُتر آئیں گے ۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More