سبزی منڈی اوڈیگرام منتقلی کسی صورت قبول نہیں،اجلاس میں فیصلہ

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ۔20ستمبر2017ء )سبزی منڈی مینگورہ کے آڑھتیوں کا سبزی منڈی اوڈیگرام منتقل کرنے کے خلاف اجلاس ، اجلاس میں آل پاکستان سبزی منڈی ، فروٹ و غلہ کے صدر ملک سوھنی ،مینگورہ تاجر برادری کے صدر عبدالرحیم، تحصیل ناظم اکرام خان ، نائب ناظم فضل حمید خان ، جے یو آئی کے قاری محمود ، پی پی پی کے شمشیر علی خان ، مسلم لیگ کے انجینئر عمر فاروق ، صادق عزیز ، اے این پی کے عبدالکریم ، پی ٹی آئی کے شاہد علی اور دیگر رہنماؤں و ضلعی کونسلرز نے شرکت کی ، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ملک سوھنی ، صاحب جمال ، خورشید علی خان ، شیر عالم اور دیگر نے کہا کہ تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن کی سبزی منڈی اوڈیگرام منتقلی کا فیصلہ کسی صورت قبول نہیں ، جہاں بھی ایسے اقدامات ہوتے ہیں تو یونین کو اعتماد میں لیا جاتا ہے لیکن اس حوالے سے ہمیں کسی نے اعتماد میں نہیں لیا ہمیں بتائے بغیر تحصیل انتظامیہ نے منڈی دو افراد کے کہنے پر اوڈیگرام منتقل کردی جو ہمیں کسی بھی صورت قبول نہیں اور ہم ہر گز وہاں جانے کو تیار نہیں ، انہوں نے کہا کہ رش کا بہانہ بناکر منڈی منتقل کررہے ہیں لیکن یہ نہیں سوچتے کہ جی ٹی روڈ پر منڈی قائم کرنے سے ٹریفک اور مقامی آبادی کو کتنا بڑا مسئلہ اور مشکلات ہوں گے ، انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس کو کینسل کرکے آڑھتیوں کا معاشی قتل بند کیا جائے ، انہوں نے کہا کہ تختہ بند روڈ پر ہم اراضی لی ہے اور بننے کے بعد تمام اڑھتیان وہاں منتقل ہوں گے ، تحصیل ناظم اکرام خان ، قاری محمود ، انجینئر عمر فاروق ، عبدالرحیم و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آڑھتیوں کے مسائل پرغور کریں گے اور کوشش کریں گے کہ درمیانی راستہ نکال کرمسئلے کا حل نکالا جائیں ۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More