عالمی یوم امن پربرمی مسلمانوں کی نسل کشی کے خلاف احتجاج

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ۔21ستمبر2017ء )سوات میں پاکستان انٹر نیشنل ہیومن راٹس کی جانب سے عالمی یوم امن کے موقع پر برما میں مسلمانوں پر ظلم کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ہوا ، مظاہرین نے برما میں اتحادی اسلامی افواج بھیجنے کا مطالبہ کیا۔ سوات پریس کلب میں مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان انٹر نیشنل ہیومن رائٹس کے مرکزی چیئرمین راجہ لیاقت علی ، سینئر صحافیوں غلام فاروق ،رحمت علی، سربراہ قومی امن جرگہ سید انعام الرحمن ، ظفر اللہ خان دولت خیل اور دیگر نے کہا کہ برما میں مسلمانوں کی نسل کشی پر عالمی دنیا اور اسلامی ممالک کی خاموشی قابل افسوس ہے اور برما میں خواتین اور بچوں کو زندہ جلانے کے افسوسناک واقعات سے پاکستان سمیت پورے دنیا کے مسلمانوں میں شدید بے چینی پائی جارہی ہے، انہوں نے کہا کہ برما کے وزیر اعظم ہانگ سانگ سوچی سے فوری طور پر نوبل پرائس واپس لیا جائے اور فوری طور برما میں مسلمانوں کی نسل کشی روکنے کے لئے عالمی اتحادی افوج بھیج دی جائے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More