چارباغ میں انتظامیہ کا کریک ڈاؤن،غیر قانونی پلازے سیل کردئے

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ۔21ستمبر2017ء ) چار باغ میں انتظامیہ کی جانب سے تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن میں غیر قانونی پلازے سیل کردیئے گئے ، گذشتہ روز اے سی چارباغ نے کاشف قیوم کی خصوصی ہدایت پر انجینئر ذاکر خان کی نگرانی میں پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ چارباغ اور گرد و نواح میں غیر قانونی پلازوں کے خلاف آپریشن کیا جس میں متعدد غیر قانونی پلازے سیل کردیئے گئے جبکہ متعدد کو وارننگ جاری کردی گئی، ا س موقع پر انجینئر ذاکر خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈی سی سوات عامر آفاق ، اے سی چارباغ کاشف قیوم اور تحصیل ناظم کی خصوصی ہدایت پر تحصیل چارباغ میں غیر قانونی پلازوں ، مارکیٹوں کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری ر ہے گا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More