جہانزیب کالج کی دوبارہ تعمیر،پرانی عمارت مسمار کرنے کا عمل شروع

سوات(زما سوات ڈاٹ کام۔21ستمبر2017ء) سوات کی تاریخی درسگاہ جہانزیب کالج کی دوبارہ تعمیرکے لئے عمارت کو مسمار کرنے کا عمل شروع کردیا گیا،کالج کی نئی عمارت 39کروڑ روپے کی خطیر رقم سے تعمیر کی جائے گی، سوات کے ریاستی دور 1952ء میں پوسٹ گریجویٹ جہانزیب کالج کا قیام عمل میں لایا گیا تھا اور اب تک اس کالج سے سوات سمیت ملاکنڈ دویژن کے لاکھوں طلباء و طالبات نے تعلیم حاصل کی ہے، جہانزیب کالج کی عمارت کو زلزلوں میں متعدد بار نقصان پہنچا تھا اور اب موجودہ حالت میں کالج کی عمارت مزید استعمال میں لانے کے قابل نہیں تھی جس کی وجہ سے کالج کے پرانے نقشے پر نئی عمارت کی تعمیر کا فیصلہ کیاگیا ہے، ڈیڈک چئیرمین فضل حکیم خان کے مطابق کالج کی نئی عمارت کی تعمیر پر39کروڑ روپے خرچ کئے جائیں گے جبکہ تعمیر نو کا عمل جلد ازجلد مکمل کیا جائے گا۔

( خبر جاری ہے )

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More