صوبائی حکومت تعلیمی میدان میں اربوں خرچ کر رہی ہے،محب اللہ خان

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ۔23ستمبر2017ء )وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے لائیو سٹاک اور امداد باہمی محب اللہ خان نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نئی نسل کو جدیدتعلیم اور عصر حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لئے اربوں روپے خرچ کر رہی ہے اس لئے والدین اور اساتذہ کو چاہئے کہ وہ مطلوبہ مقاصد کی حصول کیلئے حکومتی کاوشوں کو کامیاب بنانے کے لئے کردار ادا کریں ۔ان خیالات کا اطہار انہوں نے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول سرسینئی کبل سوات میں آئی ٹی لیب کی افتتاحی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈی ای او زنانہ سوات شمیم اختر ، سکول کی ہیڈ مسٹریس اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے اس موقع پر ڈی ای او ایلمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے ضلع سوات میں پی ٹی آئی حکومت کے شروع کردہ تعلیمی منصوبوں پر کام کی رفتار اور افادیت کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع سوات میں طالبات کے کئی ایک سکولوں میں لیبارٹریز کی کمی تھی مگر موجودہ حکومت کے دور اقتدار میں سکولوں خاص طور پر طالبات کو جہاں دیگر سہولیات فراہم ہوئی ہے وہاں لوڈ شیڈنگ کے خاتمہ کیلئے سولر سسٹم کی تنصیب اور متعدد سکولوں میں لیبارٹریز کا قیام بھی عمل میں لایا گیا ہے ۔ اس موقع پر سکول کے طالبات نے قومی ترانہ ، ٹیبلواور قومی نغمے بھی پیش کئے ۔ معاون خصوصی آئی ٹی لیب اور بچیوں کی دستکاری کا بھی معائنہ کیا ۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More