کالام:سیکنڈری سکو ل اساتذہ سے خالی ہوگیا،طلباء سراپا احتجاج

سوات(زماسوات ڈاٹ کام۔25ستمبر2017ء)سوات میں تعلیمی ایمرجنسی کا پول کھل گیا، سوات کی وادی کالام کے ہائر سیکنڈری سکول سے تمام اساتذہ کا تبادلہ کرکے سکول کو خالی کرادیا گیا، سکول کے طلباء احتجاجی مظاہروں پر اُتر آئے، طلباء کا کہنا ہے کہ ہائرسیکنڈری سکول میں پچھے دو سالوں سے9 آسامیاں خالی پڑی تھی، ایک سال کے لئے پرنسپل کوتعینات کیا گیاجو اب ریٹائر ہوگیا ہے اور مزید دو اساتذہ کو بھی تبادلے کا این او سی جاری کردیا گیاہے جس سے اُن کا سکول اساتذہ سے خالی ہوگیاہے۔انہوں نے خیبر پختونخوا حکومت پر سوال اُٹھایا کہ یہ کیسی تعلیمی ایمرجنسی ہے جہاں پڑھانے کے لئے اُستاد نہیں اور پڑھنے کے لئے کتابیں نہیں، انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ہائیر سیکنڈری سکول کی آسامیاں فوری طور پر پُر کی جائے اور سکولوں کو سہولیات فراہم کی جائے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More