سیدو اسپتال میں ڈاکٹروں کے ساتھ جھگڑا،چیف ایگزیکٹیو نے راضی نامہ کرالیا

سوات (زما سوات ڈاٹ کام۔25ستمبر2017ء)سیدو ہسپتال کیجولٹی میں ڈاکٹروں اور مریض کے تیمارداروں کے درمیان مبینہ تلخ کلامی اور جھگڑے کے بعد راضی نامہ ہوگیا ، اس سلسلے میں چیف ایگزیکٹیو پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر تاج محمد خان کی زیر صدارت راضی نامے کے حوالے اجلاس ہوا ،جس میں پراونشل ڈاکٹر ایسو سی ایشن سوات کے صدر ڈاکٹر عبدالواسع ، جنرل سیکرٹری ملاکنڈ ڈویژن ڈاکٹر محسن ، پراونشل ڈاکٹر ایسو سی ایشن ملاکنڈ ڈویژن کے صدر ڈاکٹر نعیم اللہ تحصیل کونسلر بابوزئی شاہد علی خان اور لڑائی کرنے والے داود ، نعیم اور امجد نے بھی شرکت کی ، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر تاج محمد خان نے کہا کہ طب ایک مقدس پیشہ ہے ، کیجولٹی میں پیش آنے والا واقعہ سے دکھ ہوا تاہم عوام کو چاہیئے کہ وہ ڈیوٹی پر مامور ڈاکٹروں کی عزت کا بھی خیال رکھیں ، انہوں نے کہا کہ ہم مخلوق خدا کی خدمت پر یقین رکھتے ہیں کسی کو بھی اختیار نہیں کہ وہ آکر ہسپتال میں ڈاکٹرز اور سٹاف کی بے عزتی کریں ، اس موقع پر داود ، نعیم اور امجد نے ڈاکٹروں سے بغلگیر ہوکر راضی نامہ کرلیا اور ڈاکٹروں نے ضمانت پر فریق دوم کو معاف کردیا ۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More