مانیار میں دریائے سوات کے کنارے نوجوان کی لاش برآمد

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ۔27 ستمبر2017 ء) مانیار میں دریائے سوات کے کنارے نوجوان کی لاش بر آمد کرلی گئی،پولیس کے مطابق سوات کی تحصیل بریکوٹ کے علاقہ مانیار میں دریائے سوات کے کنارے اٹھارہ سالہ نوجوان فرمان علی ولد عبدالسلام کی لاش پڑی ملی جسے دیکھتے ہی لوگوں نے پولیس کو اطلاع دی،پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لے لیا اور پوسٹ مارٹم کے لئے بریکوٹ اسپتال منتقل کر دیا، بعد ازاں لاش ورثاء کے حوالے کردی گئی،پولیس کا کہنا ہے کہ نوجوان کی موت دریائے سے میں ڈوبنے کی وجہ سے ہوئی ہے جبکہ رپورٹ درج کر کے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More